
اسلام آباد ۔۔
آزاد کشمیر کےسابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا
سردار تنویر الیاس کے خلاف یکم مئی کو سنٹورس میں حملہ کرنا پر سکیورٹی انچارج نے مقدمہ درج کروایا تھا، سردار تنویر کو ان کی رہائش گاہ ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا، سابق وزیراعظم ازاد کشمیر نے مقدمے میں تا حال ضمانت نہیں کروائی تھی ۔
……
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد
سردار تنویر الیاس کے خلاف نجی مال کے سیکورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمے کا معاملہ
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو عدالت پیش کر دیا گیا
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا
دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے ، وکیل تنویر الیاس
ٹھیک ہے جوڈیشل کردیتے ہیں ، جج مرید عباس
عدالت نے تنویر الیاس کو جوڈیشل کردیا
ضمانت کی درخواست دائر کردیں ، جج کا تنویر الیاس کے وکیل سے استفسار
سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے