
ممبئی….
زندگی میں اونچ نیچ اس کا حصہ ہے بعض دفعہ آپ ہر ممکن کوشش کے باوجود ناکام ہوجاتے ہیں؛ ور بعض دفعہ کامیابی آپ کے قدم چوم لیتی ہے… یہی کہانی بھارت کے نوجوان کھلاڑی کی بھی ہے
2023 کا آئی پی ایل ہے مقابلہ ہے کے کے آر اور گجرات کا آخری اوور میں 29 رنز چاہیں اور گیند ہے یش دیال کے ہاتھ میں پہلی گیند پہ سنگل بنا اور رنکو سنگھ سامنے آئے اگلی پانچ گیندوں پہ پانچ چھکے رنکو ہیرو بنا اور یش دیال بنا ولن کپتان نے یہ کہہ کر اگلے میچوں میں ڈراپ کر دیا کہ لڑکے میں کانفیڈنس کی کمی ہے یش دیال نے کئی دن کھانا نہیں کھایا بیمار پڑ گیا وزن کم ہونے لگا ایسا لگا شاید کبھی واپسی نہ ہو لیکن ایسا نہیں ہوا.
2024 کا آئی پی ایل ہے مقابلہ ہے چنائی اور آر سی بی کا چنائی کو کوالیفائی کرنے کے لیے آخری اوور میں چائیں 17 رنز اور آر سی بی کو کوالیفائی کرنے کے لیے یہ 17 رنز بچانے تھے گیند اس بار بھی یش دیال کے ہاتھ میں ہے دھونی اور جدیجا وکٹ پہ موجود ہیں پہلی گیند پہ دھونی نے 110 میٹر کا چھکا جڑ دیا لیکن یش دیال نے کہا نہیں اس بار نہیں زندگی نے ایک اور موقع دیا ہے میں یہ کسی قیمت پہ نہیں کھو سکتا میں ایسا ہونے نہیں دو گا اور پھر یش دیال نے کر دکھایا اگلی گیند پہ دھونی کو آؤٹ کیا اور اگلی چار گیندوں پہ 1 رنز دیا اور یش دیال اس بار ہیرو بنا
یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں
غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں