
حویلی کہوٹہ سے لاہور جانے والی کوسٹر کو راستے میں لوٹ لیا گیا۔۔۔دوران ڈکیتی مذہمت پر ڈاکوں نے گولیاں چلا دیں جس کی زد میں آکر ایک مسافر جاں بحق ہو گیا۔اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق پاک آرمی سے ہے ۔۔۔واقعہ میں وین کا ڈرائیور بھی سخت زخمی ہوا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کہوٹہ منتقل کیا گیا ہے ۔ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔مسلح ڈاکو مسافروں سے نغدی سامان اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس حسب روایت دیر سے پہنچی اور فرضی کارروائی پوری کرتے ہوئے ڈکیتوں کو کٹہرے میں لانے کا وعدہ بھی کیا۔
اس سے قبل کئی بار کوٹلی ستیاں روڈ پر مشہور مقام گن گلی پر کئی مرتبہ غریب عوام ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹتی رہی لیکن پولیس اپنا ایریا نہیں ہے کا کہہ کر کام ٹالتی رہی ۔