
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسانی حقوق کی رپورٹ میں شامل مواد غلط جھوٹ اور حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں مقررہ موضوع کی کمی اور دوہرے معیار کی عکاس ہے۔ پاکستان کو رپورٹ کے حوالے سے اس پہلو پر بھی تشویش ہے کہ اس میں غزہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سخت پامالی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی فلاح و بہبود اور آزادی کے لیے کام کرنے والوں کو امریکہ ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔ رپورٹ میں پاکستان سے متعلق رپورٹ میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگی، حکومت کی جانب سے غیر موثر اقدامات، جیلوں میں جان لیوا صورتحال، سیاسی قیدیوں کے حوالے سے تنقید کی گئی تھی۔