
اسلام آباد ۔۔ رپورٹ ۔۔۔محمد شہباز
امریکہ میں مقیم کشمیری دانشور اور کشمیر ایوئیرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ میں شعور کی بیداری کیساتھ ریاست پاکستان،اہل پاکستان اور اہل آزاد کشمیر کا شکرگزار ہوں اور اس کیلئے میرے پاس دلیل ہے کہ 05 اگست 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف امریکہ میں ایک بہت بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں 35000 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ۔ شرکا میں ایک پاکستان سے آئی ہوں ایک عیسائی خاتون گل بھی تھی۔
ڈاکٹر فائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر خامیوں اور کمزریوں کے باوجود پاکستان پوری دنیا میں اہل کشمیر اور تحریک آزادی کا وکیل اور پشتبان ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پس پردہ بہت کچھ ہوتا ہے۔ بظاہر امریکہ بھارت کا دوست ہے لیکن مسئلہ کشمیر آج بھی امریکی پالیسی ساز اداروں کے نزدیک ایک اہم اور بنیادی مسئلہ ہے جس کا حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں تین سابق امریکی صدور جارج ڈبلیو بش ، بارک اوباما اور ڈونل ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر چہ یہ تینوں پاکستان مخالف اور بھارت کے دوست سمجھے جاتے تھے لیکن ان تینوں نے اپنے اپنے ادوار میں جو پالیسی بیانات دیئے ہیں وہ ہمارے لیے کافی حوصلہ افزا تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان اور آزاد کشمیر سے بیرون ملک جاتا ہے وہ بطور سفیر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا ہے وہ چاہیے پاکستان اور آزاد کشمیر کے سرکاری عہدیداران ہوں یا ڈائسپورہ اور سول سوسائٹی کے اراکین ۔ڈاکٹر فائی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کی ان کی کاوشوں پر ان کی سراہنا کی
ڈاکٹر فائی نے شرکا پر زور دیا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ مایوسی کفر ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ڈاکٹر فائی کو اعزازی ممبر شپ سے بھی نوازا اور انہیں ایک شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی،ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر اور ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی،لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار،آزاد کشمیر کی ایڈوکیٹ نبیلہ ارشاد اور صحافی رہنماوں افضل بٹ،عابد عباسی ‘ امجد چوہدری ،سحرش قریشی ‘ عون شیرازی نے بھی خطاب کیا
شرکا نے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حوالے کشمیر ایکشن پلان بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
تقریب میں کشمیر کولیشن ڈائسپورہ کے ظفر قریشی،مزمل ایوب ٹھاکر،ڈاکٹر ولید رسول ،امتیاز خان، شہزاد راٹھور ،راجہ بشیر عثمانی،ماجد آفسر،یونائٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن” یکجا” کے صدر عبدالطیف ڈار اورچوہدری محمد رفیق کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کی نظامت کے فرائض نیشنل پریس کلب کے عہدیدار سید خالد گردیزی نے انجام دیئے ۔