
چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ،مریم نواز نے بطور وزیر اعلی مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی ۔وزیر اعلی نے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر تنقید تو درکنار۔وردی کیوں پہنی اس پر درخواست بھی دائر کر دی گئی ۔۔۔ درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔