ہر کیس لاپتہ افراد کا کیس نہیں،بعض ملازمت کے ڈر سے گھر سے بھاگ جاتے ہیں
اسلام آباد۔۔
حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے ہمیشہ لاپتہ افراد سے متعلق مثبت کردار ادا کیا ۔ دہشتگردی کے خلاف جب سے یہ جنگ شروع ہوئی یہ معاملہ تب سے شروع ہوا۔ کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے گی ۔۔
بیرسٹر عقیل ملک نے لاپتہ افراد سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ ہم بحیثیت حکومت تمام سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں گزشتہ چار دہائییوں سے لاپتہ افراد کے کیسسز چل رہےیہ دیکھنا ہے کہ ہر کیس لاپتہ افراد کا کیس نہیں،کئی لوگ ملازمت کے ڈر سے اپنے گھر والوں سے چھپ جاتے ہیں ۔۔
لیگی رہنماؤں نے میڈیا کوبتایا کہ حکومت نے ہمیشہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسسز میں سپورٹ کیا اور اب بھی ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں ۔
یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ نیا نہیں، 4 دہائیوں سے چل رہا ہے،یہ واقعات ہوتے رہتے ہیں سب ملکوں میں ہوتے ہیں۔۔۔ احمد فرہاد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس سے تکلیف ہوئی،ریمارکس پارلیمان اور کابینہ کے آئینی کردار پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے،