
اسلام آباد۔۔۔
پاکستان 30 مئی کو نیا سیٹلائٹ ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرے گا. سیٹلائٹ جدید آئی سیکٹر کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ کی لانچنگ سے پہلے سیٹلائٹ مشن سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی
سپارکو نے ہیش ٹیگ کے ساتھ آگاہی مہم شروع کردی. مہم کا مقصد پاکستان میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے متعلق عام آدمی کو آگاہی دینا ہے، سپارکو
کمیونیکیشن کے نظام اور زراعت کے شعبے میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے کردار سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے،
سپارکو مہم مشن کا کہنا ہے سٹیلائٹ ٹیکنالوجی سے قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن بنایا جاسکتا ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے بروقت معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں،