
اسلام آباد۔۔۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا ۔
اسلام آبادمیں اوورسیز کشمیری رہنماؤں کے ایک وفد سے گفتگوکرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ہرموقع پر کشمیری بہنوں اوربھائیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی ۔
انہوں نے کہاکہ میں نے دوہزار بائیس کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس ،شنگھائی تعاون تنظیم اوردیگرفورمز پر اپنے خطابات میں جموں وکشمیرکیلئے بھرپورآوازاٹھائی ۔عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی کشمیر کاز کو بھرپور اجاگرکیا ۔
وزیراعظم نے جموں وکشمیرکے تنازعے ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم لوگوں کی حالت زارکے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانےکیلئے سمندر پار کشمیری رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا۔
وفد نے کشمیر کازکیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے وزیراعظم سے خطے کی تازہ ترین صورت حال کےحوالے سے گفتگوکی ۔
وفدنے وزیراعظم کو دنیاکے مختلف حصوں میں کشمیر کی جدوجہد آزادی کواجاگرکرنے کیلئے اپنی کوششوں سے بھی آگاہ کیا ۔