
سوشل میڈیا پر اس بات کی چرچا تھی کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایران کا دورہ نہیں کریں گے ،کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عالمی طاقتوں کے کہنے پر نہیں جا رہے ،کچھ نے دورے کو آئی ایم ایف قسط سے مشروط کیا تھا لیکن یہ چہہ مگویاں اس وقت دم توڑ گئیں جب ترجمان دفتر خآرجہ کا بیان سامنے آیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات کے المناک واقعے پر اظہار افسوس کے لیے ایران کا دورہ کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور کابینہ کے سینئر وزرا بھی ہوں گے۔ شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنئی سے ملاقات کر کے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار افسوس کریں گے ۔