
لاہور۔۔
ملک میں کافی عرصے گرفتاریوں کے سلسلے بعد اب ضمانتوں کے ساتھ ساتھ رہائیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ بزرگ سیاست دان چوہدری پرویز الہیٰ کو کئی ماہ کی قید کے بعد رہا کردیا گیا۔
کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے خلاف چار کیسز درج تھے، جس میں ضمانت ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر پرویز الہی کو کچھ عرصہ قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، اُن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتی سمیت دیگر کیسز تھے۔
چوہدری پرویز الہیٰ جیل سے رہائی کے بعد ظہور حسین پیلس پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔