
جمیکا کے سپرنٹر اور دنیا کے تیز ترین 100 میٹر ریس کے ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے اپنے والدین کے گاؤں کوتمام ترسہولیات کے ساتھ جدید شہر میں بدل دیا
یوسین بولٹ رفتار کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتےہیں۔ دنیان کے اس تیز ترین انسان کا تعلق جمیکا سے ہے۔انہوں نے اولمپکس میں ایک یا دو بار نہیں بلکہ 8 مرتبہ گولڈ میڈل جیتے ہیں۔
بولٹ نے اب اسے بھی بڑا کام کردیا۔ انہوں نے والدین کی خواہش پر اپنے گاوں کو جدید سہولیات سے آراستہ شہر بنادیا۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب یوسین بولٹ شہر میں اپنے والدین کے لیے گھر خریدنا چاہتے تھے۔ حیران کن طور پر، والدین نے یہ کہتے ہوئے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ وہ گاؤں چھوڑنا نہیں چاہتے۔ وہ اپنے پڑوسیوں اور دوستوں کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہتے۔
اس طرح بولٹ نے گاؤں میں سماجی انفراسٹرکچر جیسے کہ اسکول، تفریحی سہولیات، صحت مرکز اور گاؤں میں بچوں کے لیے کھیل کے میدان کی تعمیر کرکے گاؤں کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ اسے سب کے لیے زیادہ رہائش کے قابل بنایا جاسکے۔
بولٹ کے اس فراخ دلی اور بہادری کی بدولت نہ صرف ان کے والدین بلکہ گاؤں کے ہر فرد کی زندگی میں بدلاو آگیا اور ہرباپ اور ہر ماں اسے ڈھیر ساری دعائیں بھی دیتے ہیں۔