
اپنے آپ کو دنیا کا کنٹرول کرنے والی ریاستی تصور کرنے والے اسرائیل کو بڑا جھٹکا ۔۔۔ ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ،کچھ دنوں میں باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ ناروے کے وزیر نے کہا کہ جنگ کے درمیان،” دسیوں ہزار ہلاک اور زخمی ہونے کے ساتھ، ہمیں ایک ہی متبادل کو زندہ رکھنا چاہیے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے یکساں سیاسی حل پیش کرے۔”
آئرلینڈ کے وزیر اعظم نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ ہم اس بات کی امید رکھتےہیں کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ان کی عوام کے لیے پر امید اور حوصلہ افزا قدم ثابت ہو گا
اس کے رد عمل میں اسرائیل نے ائرلینڈ اور ناروے سے اپنے سفیروں کو بھی بلا لیا ہے ،اور سپین سے سفیر بلانے کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور ناروے کو دہشت گردوں کا ساتھ دینے کی قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم غزہ میں قید اسرائیل کے یرغمالیوں کی واپسی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے،اور حمس ایران جمادیوں کو مزید تقویت بھی ملے گی ۔