
شہرت پر پہنچنے کے بعد تو کوئی ہی ہو جو آپ کے ماضی کے بارے میں پوچھے،لیکن کچھ ایسے کھرے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے آپ کے بارے میں بھی سچ بتانے سے نہیں کتراتے۔انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ماضی بارے میں دل دہلا دینے والی تفصیلات شیئر کیں، جس میں انتہائی غربت کے ساتھ اپنی جدوجہد کا انکشاف کیا۔انہوں نے بتایا کہ دو سال کی عمر میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔
ان کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں ،اور ان کی بہن اور بھائی کمبل بنانے والے کارخانے میں کام کرتے تھے۔
انہوں نے دل دلہا دینے والی سٹوری شئیر کرتے ہوئے کہا کہ تہوار ختم ہونے کے بعد ہی جب ہماری ماں بچا ہوا کھانا لاتی تھیں تو ہم بھی خوشی منا سکتے تھے۔
لیکن ان چیلنجز کے باوجود بھارتی نے انڈسٹری میں اپنا ایک نام بنایا،اور وہ اب بھارتی میڈیا کی آنکھ کا تارہیں ۔