
پاکستان تحریک انصاف کا 28واں یوم تاسیس اسلام اباد کے پی ہاوس میں منعقد ہوا۔۔۔۔تمام لیڈران اسٹیج پر موجود تھے۔ابھی چند تقرریں ہی ہوئی تھیں کہ شیر افضل مروت کی پنڈال میں انٹری ہوئی ۔تمام حاضرین شیر افضل مروت کی جانب متوجہ ہوئے۔
کچھ وی لاگرز بھی لپکے،مروت اسٹیج پر آنا چاہ رہے تھے لیکن جگہ نہ ہونے پر باہر کش لگانے نکل گئے ۔پنڈال میں موجود لوگ بھی مروت کے پیچھے چل پڑے۔اب یہ صورتحال لیڈرشپ کے لیے حیران کن تھی اور پنڈال بھی خآلی ہو رہا تھا اس لیے جوں توں کر کے مروت صاحب کے لیے اسٹیج پر جگہ بنائی گئی ۔
بیرسٹر گوہر کی تقریر کے بعد مروت تیار تھے کہ مجھے بھی تقریر کرنے کا موقع ملے گا ،لیکن ساتھ ہی اناونس ہو گیا کہ یوم تاسیس کا پروگرام ختم کیا جاتا ہے ۔
تو آج کا پروگرام تو وڑ گیا۔۔