
شیخ صاحب کوسیاست سے فرصت کیا ملی وادی نیلم میں ڈیرے ڈال دیئے. ملکی سیاست میں ہر وقت ہل چل مچانے کے مایر پنڈی بوائے کی وادی گل پوش کی سیر اہل نیلم سمیت دیگر چاہنے والوں کو خوب بھاگئی. مہمان کا جگہ جگہ عالی شان استقبال کیا گیا. کسی نے گل پوشی کی تو کسی گل دستہ تھمایا. نوجوانوں نے منفرد طرز سیاست کے حامل شیخ صاحب کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں.. لیکن کچھ شرارتی سیاست اور ملکی حالات کے علاوہ شیخ صاحب سے ذاتی نوعیت کے حوالے ہلکے پھلکے سوالات بھی پوچھتے رہے.. ایک چاہنے والے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے عرض کیا شیخ کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ کے ساتھ کوئی ہمسفر بھی ہوتا.. اتنی رومینٹک وادی میں بھلا بیچلرز کا کیا کام. کیونکہ حسن کی باتیں کسی حسینا کےساتھ شیئر کرنے میں ہی لطف آتا ہے… دلفریب مناظر کو انجوائے کرنے کیلئے کوئی تو دل نشین ساتھ ہونی چاہیے….