
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ جرمنی ،جرمنی پہنچنے پر وفاقی وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے ان کا استقبال کیا اور جرمن مسلح افواج کے دستے نے آنر گارڈ پیش کیا۔ آرمی چیف نے جرمن آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے بھی ملاقات کی۔ جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا۔ جرمن فوج اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جرمن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا، سی او اے ایس جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے، سپہ سالار مختلف ممالک سے کورس میں شرکت کرنے والے طلباء سے خطاب کریں گے