
نور عالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف آواز بلند کر دی ۔۔۔۔ سرونٹس ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کا بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے ،بل کے مطابق سرکاری ملازمین کی دو دو ممالک کی شہریت لے لیتےہیں جس کے بعد ملکی مفاد داؤ پر لگنے کا خدشہ ہوتا ہے، ایسےسرکاری ملازمین احتساب سے بچنے کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک بھی چھوڑ دیتے ہیں۔
نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ججز اور ملازمین کی دوہری شہریت پر پابندی لگنی چاہیے، سرکاری ملازمین حساس فیصلے کرتے ہیں، سرکاری ملازمین کی وفاداری بھی پاکستان سے ہونی چاہیے کسی اور ملک سے نہیں۔