
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں ۔ متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے بڑی خبرمل گئی ۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہےیو اے ای نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کر دیئے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نہیان کی ملاقات کے بعد اہم اعلان کردیا گیا ۔ متحدہ عرب امارات پاکستان نے معاشی ترقی کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے رضامند ہوگیا
دریں اثنا وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کشکول توڑ دیا ہے کیونکہ اقوام عالم قرض یا امداد سے نہیں بلکہ دن رات محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔