
چاکلیٹ ۔۔۔۔نام سنتےہی منہ میں پانی سا بھر جاتا ہے ۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پرانے وقتوں میں چاکلیٹ بالخصوص یورپ میں بطور دوائی استعمال ہوتی تھی ۔ یورپی ڈاکٹروں نے اسے بخار سے بدہضمی تک ہر چیز کے لیے تجویز کیا۔ اگرچہ کوکو کا یہ مرکب آج کی چاکلیٹ سے بالکل مختلف تھا، لیکن اگر اسے بطور دوا استعمال نہ کیا جاتا تو یورپ سے چاکلیٹ پر مکمل پابندی لگ سکتی تھی۔