
اسلام آباد: معروف صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن زیادہ دیر نہیں چلے ۔ سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا بیانیہ تبدیل کرنا ہوگا ۔
جیو ٹی وی کے پروگرام شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت قانون کی منظوری نواز شریف حکومت کی ہی کڑی ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ صحافیوں کی زبان بندی کے قوانین بنانے کی کوشش کی۔ نوے کی دہائی میں نواز شریف اس طرح کا قانون لانے کی کوشش کی۔
حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو ایسے قوانین کیخلاف صحافی تنظیموں کے احتجاج میں ان کے رہنما بھی شریک ہوتے ہیں لیکن جب اقتدار میں آتے ہیں تو سخت قوانین بناتی ہے۔ اس وقت حکومت کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے اس لیے یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی