
اسلام آباد ۔۔۔ آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی گولی پاکستانی عوام کو ہضم کرنا پڑ گئی ۔وفاقی حکومت نے کھاد کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی،
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے،کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس سپلائی کی جارہی ہے۔ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔
فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو گیس 1814 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔حکومت کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔