
ممبئی۔۔
چٹ منگی پٹ شادی تو سنا تھا لیکن سیلیبرٹیزمیں چٹ شادی پٹ علیحدگی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اسی رجحان کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور ان کی اہیلہ بن گئی۔ دونوں سےمتعلق علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ۔
جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے نہ تو کرکٹر ہاردک پانڈیانہ لب کھولے نہ ہی ان کی اہلیہ اداکارہ نتاشا کی جانب سے تصدیق کا تردید تاحال کی گئی ہے۔
رواں برس ہونے والے آئی پی ایل 2024 کے ایڈیشن میں ہاردک پانڈیا کی جانب سے خراب کارکردگی رہی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہورہی ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ طلاق کی صورت میں ہاردک پانڈیا کو اپنی جائیداد میں سے ستر فیصد سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ یعنی ان کی ستر فیصد جائیداد کی مالک ان کی اہلیہ نتاشا بھی ہے