
باغ ۔۔ بابر عباسی
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں زمین کےتنازعہ پر خونی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد کو موت کے گھا اتار دیا گیا ۔
واقعہ بیس بگلہ میں زمین کے معمولی تنازعہ پر ہوا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق گل نامی شخص نےمخالف فریق کے راجہ کامران ، راجہ ندیم اور ان کے بہنوئی یاسین کو مبینہ طور پرگولیاں مار کر قتل کر دیا
،باغ کی تاریخ کا یہ المناک واقعہ ہے دو کڑیل نوجوان بھائی او ان کے بہنوئی کو ایک سفاک شخص نے دن دہاڑے فائرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا ۔
بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔قتل ہونے والوں اور زخمیوں کو باغ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔