
پاکستانی ایتھلیٹ اوراینکرمونا خان کو یونان میں حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق یونانی پولیس نے گزشتہ روز موناخان کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا، ان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائےگا، فی الوقت ایتھلیٹ مونا خان کو جیل میں رکھا گیا ہے۔
ایتھلیٹ مونا خان ہائیکنگ کے لئے یونان گئیں تھیں، ان کو گذشتہ روز 2 بجے یونانی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔
ایتھلیٹ مونا خان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ گریس پولیس نے بدسلوکی کی ہے،
موناخان کے کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مونا خان کا موبائل فون بھی یونانی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، میرا مونا خان سے آخری رابطہ آج ہوا تھا ، مونا خان اپنے 7 سالہ بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کر گئیں تھیں، ایتھلیٹ مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن بھی ہیں۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام سے اٹھایا ہے،پاکستان نے یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے