
اسلام آباد۔۔۔
سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عدت کیس میں دیا گیا فیصلہ متنازع ہے اور شریعت محمدیہﷺ کے خلاف ہے،عدت کے مسئلے کو چھیڑنے سے ہر گھر میں مسائل پیدا ہوں گے، مدعی سمیت تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےاور متاثرہ فریق سے معافی مانگی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں شرعی احکامات کی خلاف ورزی اور پردے دار خاتون کی کردار کشی کی گئی، اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازعہ فیصلہ کو واپس لیا جائے،
نور الحق قادری نے مزید کہا کہ آج ہمارا یہاں آنے کا مقصد عمران خان اور بشریٰ بی بی سے عدت سے متعلق مشکوک فیصلے پر بات کرنا ہے آج یہاں تمام مسالک کے علما موجود ہیں، عمران خان اور بش…