
روس یوکرین جنگ میں روسی قیدیوں کے لڑنے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔ایک رپورٹ کے مطابق جب سے روس اور یوکرین جنگ شروع ہوئے تب سے اب تک روسی جیلوں میں 50ہزار سے زائد قیدیوں کی کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جو قیدی یوکرین میں جنگ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوجاتےہیں ان کی رہائی بھی ہو جاتی ہے او ان کی سزائیں بھی معاف کی جا رہی ہیں ۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق سال 2022 سے 2023 کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو یہ بھی پیش کش کی گئی کہ جو چھ ماہ تک میدان جنگ میں رہے گا اسے بھاری معاوضہ بھی دیا جائے گا۔