
دنیا کرکٹ میں اگر حقیقی مقابلہ دیکھنا ہے تو پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنا لازم ہے ۔اس بار شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں امریکہ میں مد مقابل ہوں گی،امریکہ میں کرکٹ کو زیادہ پسند نہیں کیا جا رہا۔
لیکن یہ بات سن کر حیرت ہوئی کہ ٹکٹ پہلے تو مل ہی نہیں رہے ،اگر مل رہےہیں تو پاکستان روپے میں اس کی قیمت 8لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے ۔
اسٹیڈیم کے وی وی آئی پی لاونج میں جو ٹکٹ مل رہی ہے اس کی قیمت 20ہزار ڈالر بعینی پاکستانی 56 لاکھ روپے ہے ۔
دوسری جانب اسٹیڈیم کے اطراف میں ہوٹلز کے رومز کی بکنگ بھی آسمان پر جا پہنچی ،کہیں اگر آپ کو کمرہ مل جائے تو آپ خوش قسمت ترین تصور ہوں گے۔