
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد کے مارگلہ پہاڑ پر واقع ٹریل فائیوسے چودہ سالہ طلحہ کی لاش مل گئی ۔
گزشتہ روز لڑکے کی ماں نے بچے کی غائب ہونے کی درخواست دی تھی جس کے بعد پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور آج لاش برآمد ہوگئی ۔
بتایا جارہا ہے کہ طلحہ کھائی میں گرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا لیکن ابھی اس حوالے سے تحقیقات ہونا باقی ہے
ایف آئی آر میں درخواست گزار نے کہا ہے کہ دو روز قبل ان کا بیٹا طحٰہ دوستوں کے ساتھ ٹریل فائیو پر ہائیکنگ کے لیے گیا تھا۔ دوستوں نے گھر پہنچنے پر واپسی کی اطلاع دی، لیکن میرا بیٹا ان کے ساتھ موجود نہیں تھا،
مسلسل تلاش کے باوجود میرے بیٹے کا سراغ نہ مل سکا