
ممبنئی ۔۔۔
انڈین پریمئر لیگ میں شامل سنرائزرز حیدر آباد کی فرنچائز کی مالکن کلانتی مارن کی بیٹی کاویہ مارن کے حسن کے چرچے تو عام ہے لیکن اب ان کی خوبصورت آنکھوں سے گرنے والے موتی جیسے آنسو اور چہرے پر اداسی کا منظر بھی وائرل ہوگئے ۔
ہوا یوں کہ آئی پی ایل دوہزار چوبیس کا فائنل کے کے آر یعنی شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز نے جیت لیا ۔ ان کی مدمقابل حیدر آباد کی ٹیم تھی یعنی سنرائزرز کو بری شکست ہوئی ۔
سنرائزرز کی پوری ٹیم اٹھارہ اوورز میں ایک سو تیرہ کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئی جواب میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے دس اوورز میں ہدف حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا ۔
اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر کاویہ مارن خود کوسنھبال نہ سکی ۔ اس کی انکھوں میں جھلکنے والے آنسو اسکرین پر نظر آئے ۔ یوں حیدر آباد کے شائقین کو آج ایک نہیں دو دکھ سہنے پڑے ۔ ایک تو ٹیم کی ہار اور مارن کے آنسو۔ اس کے چہرہ پر اداسی ۔
کاویہ مارن جو کہ ٹیم کی شکست پر آنسووں کو روک نہ سکی ۔ ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور مداح پر اس پر افسردہ ہیں