
پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو ہزار افراد کے دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کے علاقہ میں ریسکیو کارروائیاں بھی جاری ہیں ،تاہم لینڈ سلائیڈنگ جس علاقے میں ہوئی وہاں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے مشکلات کا سامنا بھی ہے ۔
لینڈ سلائیڈنگ جمعہ کو پاپوا نیو گنی کے شمالی علاقے میں ہوئی اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دو ہزار لوگ دب گئے ہیں ،اقوام متحدہ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
لینڈ سلائیڈ سے علاقے کی مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی،
واضع رہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہاں تقریبا 450 گھر ہیں ۔