
اسلام اباد کے نواحی علاقے ٹھنڈا پانی میں واقع جنرل سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔مسلح ڈاکوں نے اسلحے کی نوک پر دکاندار کو یرغمال بنایا اور 15 لاکھ روپے نقدی لے اڑے ۔۔۔ڈاکوں نے مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے سکول کا ایک طالبعلم بھی زخمی ہو گیا ۔
اہل علاقہ اور سٹور مالکان نے روڈ بھی بلاک کیے رکھی لیکن پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ درج کی ،اور آپ کا مسلہ حل کرنے کا ایک اور رٹا رٹایا جملہ بول کر چلتےبنے۔
واضع رہے کہ یہ سٹور تھانہ نیلور سے ایک منٹ کی مسافت پر واقع ہے ۔اور دن کے اوقات میں یہاں کافی چہل پہل بھی رہتی ہے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو کبھی پولیس کی ملی بھگت کے بغیر ایسی واردات نہیں کر سکتے ۔