
پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں ،لیکن اس کا ٹھیکہ بھی مشہور اینکر پرسن اقرار الحسن نے لے لیا۔
اقرار الحسن جو پاکستان کے مشہور اینکر پرسن ہیں اور وہ ایک شو بھی ہوسٹ کرتےہیں ایک سروے کے مطابق جتنے اقرار الحسن نے شو ہوسٹ نہیں کیے اتنی شادیاں کر چکے لیکن بحرحال انہوں نے چوتھی شادی کی بھی ٹھان لی ہے ۔
ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادیاں کی ہیں اور امید ہے ایک اور بھی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے شادیوں کا شوق نہیں لیکن دیگر لغویات سے بہتر ہے انسان شادی کر لے ۔
اقرار الحسن نے شادی کے حوالے سے کہا کہ میں نے کبھی منصوبہ بندی نہیں کی کہ اتنی شادیاں کروں گا لیکن بس ہو گئیں ۔
اقرار الحسن شادی کریں گے یا نہیں لیکن سوشل میڈیا جس قسم کے کمنٹس نوجوان دے رہےہیں لگتا ہے انہوں نے نوجوانوں کے ارمانوں پر مونگ دلنے کا کام ضرور کر دیا