
راولپنڈی ۔۔۔
سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ رہا تو کردیا گیا لیکن ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے جیل کے باہر موجود تھی ۔ جونہیں سردار تنویر جیل سے باہر آئے تو ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرنے کوشش کی لیکن ناکام ہوگئی ۔
سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل کے باہر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تنویر الیاس کے لوگوں کی جانب سے گرفتاری کو ناکام بنا دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرکے حامی لوگ اڈیالہ جیل کے باہر سے ان کو لے کر وہاں سے فرار ہوگئے