
نیب کا بحریہ راولپنڈی میں چھاپہ،تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا
نیب ٹیم نے بحریہ ٹاون راولپنڈی میں چھاپہ مارتے ہوئے ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔۔۔بحریہ کے جس دفتر پر چھاپہ مارا گیا وہ فیس ٹو میں واقع ہے ۔نیب کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ نیب دفتر میں القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ڈیٹا موجود ہونے کی اطلاعات تھیں ۔
اور یہ چھاپہ وہ کاغذات حاصل کرنے کے لیے مارا گیا ۔
اس سے قبل ملک ریاض کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ وہ اس حوالے سے سخت دباو میں ہیں اور ان کے ساتھ مختلف ہتھکنڈے بھی استعمال کیے جا رہےہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر مجھے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو انہیں میری لاش پر سے گزر کر جانا پڑے گا۔