
کٹھمنڈو،،
نیپال میں اس سال کوہ پیماوں کا میلہ لگا ہوا ہے جہاں ہر روز کسی نا کسی ملک کا کوہ پیما مونٹ ایورسٹ پر چڑھ کر اپنا ملکی پرچم لہراکر بڑا اعزاز اپنے نام کرتا ہے ۔ اب تک سولہ سالہ بھارتی طالبہ اور پاکسانی کوہ پیما سمیت سینکڑوں کوہ پیما اس سیزن میں دنیا کی بلند ترین چوٹی کو اپنے پاوں تلے روند چکے ہیں ۔ اور تو اور برطانیہ کا آٹھ سالہ بچہ بھی بیس کیمپ تک پہنچ چکا ہے ۔
مونٹ ایورسٹ پر سب سے کم وقت میں چڑھنےوالی بہادر خاتون۔۔ناقابل یقین ریکارڈ قائم
مگر اب ایک اور خبر یہ ہے کہ مقامی فوٹو جرنلسٹ اور کوہ پیما پورنیما شریستھا دو ہفتوں میں چوٹی کا تین چکر لگا کر آگئیں ۔
پورنیما شریستھا نے ایک ہی سیزن میں تین بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا
اس سے پہلے یہاں کی ہی ایک خاتون کوہ پیما نے سب سے کم وقت میں ایورسٹ کو سر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ اب تک تیس بار دنیا کی بلند چوٹی کو دیکھنے والے کوہ پیما بھی نیپال کا ہی ہے