
اسلام آباد۔۔
پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو لاپتہ شاعر وصحافی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہ احمد فرہاد ایک مقدمے میں آزاد کشمیر میں گرفتار ہیں،
اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت کو بتایا کہ احمد فرہاد کو آزاد کشمیر پولیس نے کارسرکار مداخلت میں گرفتار کیا
احمد فرہاد ڈسٹرکٹ باغ میں درج ایف آئی آر میں نامزد ہیں اور پولیس کی حراست میں ہیں ، اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا
کیس کی سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مغوی شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت کی ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے ۔
کمرہ عدالت میں جذباتی منظر
دوران سماعت کمرہ عدالت میں احمد فرہاد کی فیملی کی خواتین ایک دوسرے کو گلے لگا کر روتی رہیں۔ سب وکلاء ایمان مزاری کے پاس جا کر ان کو مبارک باد دے کر انکی سراہتے رہے۔ کمرہ عدالت میں موجود افراد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو دعائیں دیں ۔
یاد رہے مغوی شاعر اور صحافی کی اہلیہ عروج زینب نے ایمان مزاری کے ذریعے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے