
پاکستان کی معروف نیوز اینکر غریدہ فاروقی نے احمد فرہاد لاپتہ کیس کو ڈرامہ قرار دے دیا۔
جی ٹی وی نیوز سے منسلک نیوز اینکر غریدہ فاروقی نے گرفتار شاعر و صحافی احمد فرہاد او ان کی اہلخانہ کی ملاقات کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ۔ غریدہ نے تصویر پر جو کیپشن لکھا وہ یوں ہے ۔۔
آزادکشمیر تھانے میں گرفتار، شاعر احمد فرہاد سے فیملی کی ملاقات ہوگئی اور وہ گھر بھی پہنچ گئے۔۔۔ ایک اور "لاپتہ کیس” کا ڈرامہ انجام کو پہنچا۔۔۔۔
یاد رہے آج مظفر آباد پولیس نے احمد کی ان کی بیوی اور بھائی سے ملاقات کروادی ہے ۔ احمد فرہاد تھانہ کہوڑی میں بند ہے ۔