
کراچی کے تین اضلاع سمیت کوئٹہ اور کوہاٹ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ابتک ملک کے 39 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے سربراہ پولیو پروگرام کے مطابق 3 جون سے ملک کے 70 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر پولیو کے وار۔ زرائع کے مطابق کراچی کے تین اضلاع سمیت کوئٹہ اور کوہاٹ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے رواں سال ابتک 153 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے سربراہ پاکستان پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق 3 جون سے ملک کے 70 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے والدین سے اپیل ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔