
راولپنڈی ۔۔۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نو مئی کے واقعات میں ملوث ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ کانفرنس میں واضح کیا کہ ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔۔۔ فارمیشن کمانڈ نے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے مسلسل افغان سرزمین کے استعمال پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے
کانفرنس میں پاک فوج،سیکیورٹی اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔۔۔فورم نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔۔۔فورم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے نئے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔۔۔شرکا نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بیرونی سہولت کاروں کی مدد سے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جارہی ہےجسکا مقصد پاکستانی قوم میں مایوسی پیدا کرنے کے ساتھ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا ہے۔۔۔
فورم کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لازم ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے ۔۔۔ کانفرنس کےشرکا نے واضح کیا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطرات کو قابل فخر قوم کی مکمل حمایت سے ناکام بنا دیا جائے گا۔۔ فورم نےپائیدار اقتصادی ترقی مختلف شعبوں میں حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔