
اسلام آباد۔۔۔
آخر شہبازسرکار کو مہنگائی سے دو چار عوام کا خیال آگیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں بجلی صارفین کے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافہ کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کردی ہے ۔ معاشی ٹیم نے2 کروڑ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں اضافے کی تجویز دی تھی ۔
وزیراعظم آفس کے مطابق آئندہ مالی سال میں بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔ البتہ بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا،
پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی،دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی