
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔۔۔ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کی۔۔۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا ۔۔۔۔
شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ ہم تو چاہتے ہیں ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے ۔۔۔
عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو فریش پٹیشن دائر کر کے انتظامیہ کا حکم چیلنج کر سکتے ہیں ۔۔۔عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی نے اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست دے رکھی ہے ۔۔۔
پی ٹی آئی وکلا نے روات میں جلسے کے ڈی سی کے حکم کو چیلینج کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔