
سکیورٹی فورسز نے پشاور ڈسٹرکٹ کے علاقے حسن خیل میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کر لیا ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رنگ لیڈر ایاز محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی جہنم واصل ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کی بھرپور حمایت کی ہے ۔ علاقے میں موجود کسی بھی مزید دہشت گرد کی تلاش کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔۔