
غزہ۔۔
ایک سال کے زائد عرصے سے اسرائیلی بمباری کے شکارفسلطینی علاقہ غزہ کے لوگوں بالخصوص یہاں کی خواتین اور بچوں کی استقامت جرات اور بہادری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے ۔
ایک طرف ببموں سے چھلنی لاشیں اور دوسری طرف زندگی کے معمولات بھی جاری ہیں ۔ بچہ بھوک سے نڈہال ہیں لیکن ان کے لبوں پر شکوے نہیں ۔خواتین اپنے لخت جگروں کا کفن میں لپٹا جسم گود میں لیے صبر و استقامت کے پہاڑ بنی ہوئی ہیں ۔
یہاں کی نوجوان لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ حال ہی میں ایک نوجوان لڑکی نے پناہ گزین کیمپ میں موبائل سکول شروع کیا ہے جس میں متاثرہ بچوں کو پڑھاتی ہے۔
مدرسہ لاحدود کے نام سے اس موبائل اسکول میں چھوٹے طلبہ و طالبات کے علاوہ بڑے بھی تعلیم کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اسکول میں بچوں کا کتابیں ،کاغذ سمیت دیگر ضروری چیزیں مفت میں دی جارہی ہیں ۔