
اسلام آباد ۔۔
موجودہ حکومت ایک سال بھی نہیں ٹک پائے گی ۔ بجٹ کے بعد حکومت کیلئے حالات مزید مشکل ہوں گے ۔ یہ دعویٰ کیا ہے مسلم لیگ ن کے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمارنے ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں رمیش کمار نے کہا ہے کہ مجھےہرچیز کاپتہ ہے، اس لیے ن لیگ کی حکومت قائم رہتے نہیں دیکھ رہا۔ اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں کیونکہ مشکل بجٹ کے بعد مزید خرابی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے بعد آگے گیم کس طرف جاتا ہے ستمبراکتوبرمیں پتہ چلے گا۔
رمیش کمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال بانی پی ٹی آئی کےساتھ رہاہوں، حکومت اس کے بس کی بات نہیں۔
سال2025 سے ملک کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، دیکھنا ہوگا بہتری دوبارہ انتخابات سےآتی ہےیا کوئی اور سیٹ اپ آتاہے، ہوسکتا ہے کوئی سیٹ اپ سب کےاتفاق رائے سےآجائے گا