شیخ مجیب کی ویڈیو اپلوڈ کرنے پر پی ٹی آئی کے تین رینماوں کو نوٹس

0

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔۔بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے تین اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔ تین پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو ایف آئی اے نے ۱۱ بجے انکوائری کے لیے بلا لیا، متن کے مطابق جن پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیے گئے ہیں اُن میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن شامل ہیں۔ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے۔بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔۔۔جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔۔۔اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.