بغیر چولہا جلائے گیس کا 8 لاکھ روپے کا بل آ گیا!
عام شہری کو زائد گیس بل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کی بل بحالی کی اپیل خارج کر دی ۔۔۔دوران سماعت ایس این جی پی ایل کے وکیل کی تیاری نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہاربھی کیا۔۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔۔۔۔۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل صاحب کیس دائر کرنے کی کوئی وجوہات نہیں لکھی گئیں ،کیس سپریم کورٹ آنے کی وجہ لکھنا ہوتا ہے ۔۔۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ اگر کوئی خاص گراونڈ نہیں تو عام گراونڈ ہی بتا دیں ۔۔۔ایک عام شہری کو8 لاکھ 84 ہزار کا گیس بل بھیج دیا گیا ،کیا عام شہری کا اتنا بل آسکتا ہے؟ ۔۔جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ اتنی گیس کو تو کوئی کمپنی بھی استعمال نہیں کرتی ہوگی ،اس شہری کا کبھی گیس کا بل 500 سے زائد نہیں آتا تھا ۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔۔۔۔۔۔۔۔