کیا اس بار بجٹ پیش ہی نہیں ہو گا؟
آئندہ مالی سال کی بجٹ کی تیاریوں میں مزید تاخیر ہونے کا خدشہ، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا بجٹ منظوری سے پہلے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہارکردیا، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب نے اے پی سی سی اجلاس بارے اعتماد میں نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی سی نے احسن اقبال سے مشاورت کئے بغیر اکتیس مئی کو نئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی، سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس اب دوبارہ بلائے جانے کا امکان ہے ۔۔ 31 مئی کو سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں 1221 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی کی منظوری دی گئی۔۔ رواں سال 2.4 فیصد جی ڈی پی گروتھ اور اگلے سال کیلئے 3.6 فیصد کے ہدف پر بھی مشاورت نہیں ہوئی ،قانون کے مطابق ترقیاتی بجٹ یا پالیسی سازی کیلئے وفاقی وزیر کی منظوری ضروری ہے۔