8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس،سپریم کورٹ سے شہری کو ریلیف مل گی

0

اسلام آباد۔۔۔

سپریم کورٹ میں عام شہری کو ریلیف مل گیا ، آٹھ لاکھ روپے سے زائد گیس کا بل بحال کرنے کی ایس این جی پی ایل کی اپیل خارج کر دی گئی۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے دائر بل بحالی کیلئے اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت ایس این جی پی ایل کے وکیل کی تیاری نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے ایس این جی پی ایل کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب کیس دائر کرنے کی کوئی وجوہات نہیں لکھی گئیں ، کیس سپریم کورٹ آنے کی وجہ لکھنا ہوتا ہے ۔

اس موقع پر جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی خاص گراونڈ نہیں تو عام گراونڈ ہی بتا دیں ، ایک عام شہری کو 8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل بھیج دیا گیا ، کیا عام شہری کا اتنا بل آسکتا ہے؟

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ اتنی گیس کو تو کوئی کمپنی بھی استعمال نہیں کرتی ہوگی ، اس شہری کا گیس کا بل کبھی 500 روپے سے زائد نہیں آتا تھا ۔ سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.