
وزیر اعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ٹھیک کہا،شریف فیملی اور ذرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے،پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا اور بھی سامنے ہے،مزید بولے بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے،چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی،وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے،جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو۔۔۔